گوگل نے اپنا نیا AI فیچر “Guided Learning” پیش کر دیا ہے، جو Gemini کو ایک ذاتی پرائیویٹ ٹیچر میں بدل دیتا ہے۔ جاری کردہ اپ ڈیٹس کے بعد اب یہ فیچر صرف جوابات نہیں دیتا، بلکہ بچے کی طرح قدم بہ قدم آپ کو خود سکھاتا ہے۔
تعلیم کی دنیا میں یہ ایک بڑا موڑ ہے، خاص طور پر اس دور میں جب ChatGPT اور دوسرے ٹولز نے امتحانات اور اسائنمنٹس کو پہلے ہی بدل کر رکھ دیا تھا۔ Guided Learning اس تبدیلی کو مثبت سمت میں لے جاتا ہے، کیونکہ یہ جواب فوراً نہیں بتاتا، بلکہ اسی انداز میں پڑھاتا ہے جیسے ایک اچھا استاد سکھاتا ہے۔
اس فیچر میں صرف ٹیکسٹ نہیں، بلکہ تصاویر، ڈایاگرام، ویڈیوز اور تمہارے اپنے PDF، پریزینٹیشنز اور نوٹس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ زبانیں، سائنس، ریاضی، بھاری ٹاپکس، حتیٰ کہ ککنگ اور فوٹوگرافی جیسے ہنر بھی سکھا سکتا ہے۔ سب کچھ آپکی رفتار کے مطابق۔
رازداری کے حوالے سے وہی بڑی احتیاط ضروری ہے جو ہر AI سروس کے ساتھ ہوتی ہے، اور ہر معلومات درست بھی نہیں ہو سکتی، اس لیے ڈبل چیک ہمیشہ بہترین فیصلہ ہوتا ہے۔
اGuided Learning استعمال کرنے کے سٹیپس
نیچے وہی آسان Steps ہیں جو کوئی بھی فوراً فالو کر سکتا ہے۔
سٹیپ 1
اپنا سوال لکھو
اgemini.google.com پر جائیں، Login کریں، اور وہ موضوع لکھیں جو آپ سیکھنا چاہتے ہیں۔
پھر اوپر Tools میں جا کر Guided Learning منتخب کریں۔
سٹیپ 2
اپنی فائلیں اپ لوڈ کریں
پریزنٹیشن، PDF، تصویریں، یا نوٹس شامل کرنے کے لیے Plus آئیکن دبائیں اور Upload کریں۔
سٹیپ 3
توجیحات پڑھیں
Gemini چھوٹے چھوٹے حصوں میں آپکو سمجھانا شروع کرے گا اور درمیان میں سوالات بھی پوچھے گا تاکہ آپکو مکمل سمجھ آسکے۔
سٹیپ 4
ریاضی یا عملی مسائل حل کروائیں
کوئی Math problem لکھو، اور جواب کے بجائے Hint، Steps اور وضاحت ملے گی تاکہ خود حل کرنا سیکھو۔
سٹیپ 5
کوئزبنوائیں
بس لکھیں:
Create a quiz with 10 MCQs
اور پورا ٹیسٹ تیار ہو جائے گا۔
سٹیپ 6
سٹڈی پلان تیار کروائیں
صرف یہ بتائیں کہ کیا سیکھنا ہے اور کتنے دن میں سیکھنا ہے ، Gemini پورا نصاب بنا دے گا۔
سٹیپ 7
موبائل پر استعمال
اAndroid یا iOS پر Gemini App ڈاؤن لوڈ کریں۔
اGuided Learning چھپا ہوتا ہے، اس لیے نیچے Plus کے پاس والے آئیکن پر کلک کرنا پڑتا ہے۔
یہ پوسٹ اے آئی دنیا کے فیس بک پیج پر شائع کی گئی ہے۔