جمعہ، 17 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

خبریں

گروک کا نیا سستا پلان: SuperGrok Lite

25 مارچ 2026

گروک کا نیا سستا پلان: SuperGrok Lite

گروک نے اپنا نیا انٹری لیول سبسکرپشن پلان SuperGrok Lite متعارف کروا دیا ہے۔ یہ پلان خاص طور پر ان صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو کم قیمت میں AI فیچرز تک رسائی چاہتے ہیں۔

اس نئے پلان کی قیمت 10 ڈالر ماہانہ رکھی گئی ہے، جس میں بنیادی سطح پر AI امیج اور ویڈیو جنریشن کے ساتھ لمبے چیٹ سیشنز کی سہولت دی جا رہی ہے۔ یہ قدم اس وقت سامنے آیا جب کمپنی نے اپنے مشہور فیچر Grok Imagine کو فری صارفین کے لیے محدود کر دیا، جس پر کافی تنقید بھی ہوئی۔

یہ SuperGrok Lite دراصل اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش ہے، جہاں پہلے فری صارفین کو کچھ جدید فیچرز دستیاب تھے لیکن اب وہ صرف پیڈ یوزرز تک محدود ہو گئے ہیں۔ اس نئے پلان کے ذریعے xAI نے ایک درمیانی راستہ نکالا ہے تاکہ صارفین کم قیمت میں اپگریڈ کر سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پلان قیمت کے لحاظ سے ChatGPT اور Claude کے 20 ڈالر والے پلانز سے آدھی قیمت پر دستیاب ہے، لیکن فیچرز کے لحاظ سے یہ ان سے محدود بھی ہے۔ اسی وجہ سے کچھ صارفین اس کی ویلیو پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں