گوگل کے Quantum AI ریسرچرز نے Decoded Quantum Interferometry نام کا ایک نیا کوانٹم الگورتھم متعارف کرایا ہے۔ یہ الگورتھم بہت مشکل ریاضی کے سوالات کو عام کمپیوٹر سے کئی گنا تیزی سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسے سوال جنہیں سپر کمپیوٹر کو حل کرنے میں ہزاروں سال لگ سکتے ہیں، DQI انہیں صرف چند لمحوں میں حل کرنے کا راستہ دکھاتا ہے۔
اDQI ایسا اس لئے کر پاتا ہے کہ یہ ایک مشکل مسئلے کو ایک آسان ڈیکوڈنگ مسئلے میں بدل دیتا ہے۔ پھر کوانٹم کمپیوٹر کی خاص لہریں، جنہیں انٹرفیرینس کہتے ہیں، آپس میں مل کر صحیح جواب تک پہنچتی ہیں۔ عام کمپیوٹر ایک وقت میں ایک راستہ دیکھتے ہیں جبکہ کوانٹم کمپیوٹر کئی راستے ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ اسی لئے وہ مستقبل میں بہت طاقتور سمجھے جا رہے ہیں۔
اس تحقیق میں اے آئی کا کردار بھی بہت اہم تھا۔ سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے وہ طریقے تلاش کئے جن سے الگورتھم کو زیادہ بہتر اور زیادہ تیز بنایا جا سکتا ہے۔ اے آئی نے پیچیدہ پیٹرنز کو سمجھنے میں مدد دی اور یہ پیشگوئی بھی کی کہ کس قسم کے سوالات کوانٹم الگورتھم کے ذریعے سب سے تیزی سے حل ہو سکتے ہیں۔ اسی لئے اے آئی اور کوانٹم کمپیوٹنگ کو مستقبل کی بہترین ٹیم کہا جا رہا ہے۔
یہ الگورتھم ابھی صرف نظری طور پر موجود ہے کیونکہ ہمارے آج کے کمپیوٹر اتنے طاقتور نہیں کہ اسے پوری طرح چلا سکیں۔ لیکن یہ دریافت بتاتی ہے کہ آنے والے برسوں میں کوانٹم کمپیوٹر اور اے آئی مل کر ایسے بڑے بڑے مسئلے حل کریں گے جنہیں آج کا کوئی کمپیوٹر نہیں کر سکتا۔
یہ سب ہماریےبچوں کے لئے ایک اہم پیغام بھی رکھتا ہے کہ سائنس، ریاضی اور اے آئی سیکھنے والے بچے مستقبل کی وہ دنیا بنائیں گے جہاں بہت مشکل سوالات بھی چند سیکنڈ میں حل ہو سکیں گے۔
یہ پوسٹ اے آئی کی دنیا فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ہے۔