جمعہ، 17 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

خبریں

ڈیپ سیک V 3.2 ڈیپ سیک نے ایک بار پھر اوپن ویٹس کمیونٹی میں ہلچل مچا دی ہے

4 دسمبر 2025

ڈیپ سیک  V 3.2

ڈیپ سیک نے ایک بار پھر اوپن ویٹس کمیونٹی میں ہلچل مچا دی ہے

ڈیپ سیک V 3.2

ڈیپ سیک نے ایک بار پھر اوپن ویٹس کمیونٹی میں ہلچل مچا دی ہے۔ نیا ماڈل DeepSeek V3.2 اپنی انٹیلیجنس، ریزننگ اور ٹوکن اکانومی کے ساتھ اس شعبے کو پوری رفتار سے آگے دھکیل رہا ہے۔ پچھلے گیارہ مہینوں میں ڈیپ سیک کا سفر حیران کن رہا ہے۔ V3 کی پہلی ریلیز کے وقت یہ ماڈل 32 اسکور پر کھڑا تھا، اور آج V3.2 کی اپ ڈیٹ نے اسے 66 تک پہنچا دیا ہے۔ یہ وہی اسکور ہے جو مارکیٹ کے ٹاپ پروپرائٹری ماڈلز کے برابر کھڑا نظر آ رہا ہے، اور کچھ جگہوں پر ان سے بھی آگے نکل رہا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ صرف ایک ماڈل تک محدود نہیں۔ ساتھ ہی DeepSeek نے V3.2-Speciale بھی ریلیز کیا ہے جو reasoning-only موڈ میں چلتا ہے۔ یہ ورژن AIME25 میں 97 فیصد اور LiveCodeBench میں 90 فیصد اسکور کرکے ثابت کرتا ہے کہ ریسرچ اور تکنیکی کام کے لیے یہ ٹاپ کلاس صلاحیت رکھتا ہے۔ اگرچہ فی الحال ٹول کالنگ نہ ہونے کی وجہ سے tau2 benchmark میں اسے صفر دیا گیا، لیکن جیسے ہی یہ فیچر فعال ہوا، یہ ماڈل ممکنہ طور پر open-weights دنیا کا نمبر ون انٹیلیجنس اسکور حاصل کر لے گا۔ اندازے کے مطابق اس کی کارکردگی 68 کے قریب پہنچ سکتی ہے، جو اسے سب سے زیادہ اسمارٹ اوپن ویٹس ماڈل بنائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ DeepSeek V3.2 کی reasoning صلاحیتیں Kimi K2 Thinking، Grok 4، Grok 4.1 Fast اور Claude Sonnet 4.5 جیسے ماڈلز سے بھی بہتر نکلیں۔ اس کی tool-use accuracy، long-context reasoning اور coding performance نے پچھلے ورژن V3.2-Exp سے واضح طور پر زبردست بہتری دکھائی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ DeepSeek V3.2 (non-reasoning version) بھی 52 اسکور کے ساتھ پچھلے سال کے ریزننگ ماڈلز کی سطح پر پہنچ چکا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی نے صرف گیارہ ماہ کے اندر اندر کس رفتار سے ریسرچ، RL ٹریننگ اور pre-training quality کو بہتر بنایا ہے۔

ا Open Weights کی جنگ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جہاں DeepSeek پہلے سے زیادہ مضبوط مد مقابل بن کر سامنے آ رہا ہے۔ اگلے چند مہینوں میں یہ مقابلہ مزید دلچسپ ہونے والا ہے اور 2026 شاید AI کی تاریخ کا سب سے زیادہ ہنگامہ خیز سال ثابت ہو۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیاکے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں