نوٹ بک NotebookLM میں شامل Slide Deck فیچر آپ کے اپلوڈ کیے گئے سورسز کو چند منٹوں میں ایک پروفیشنل پریزنٹیشن میں تبدیل کر دیتا ہے، وہ بھی بغیر کسی ڈیزائن یا سلائیڈ بنانے کی محنت کے۔
یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو رپورٹس، ریسرچ، لیکچرز یا بزنس آئیڈیاز کو جلدی اور مؤثر انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ آپ ایک نیا یا موجودہ نوٹ بُک کھولتے ہیں، اپنی فائلز اپلوڈ کرتے ہیں، اور Studio پینل میں جا کر Slide Deck منتخب کرتے ہیں۔ باقی کام اے آئی خود کر لیتی ہے۔
اور NotebookLM آپ کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ آپ کس قسم کی پریزنٹیشن چاہتے ہیں۔ Detailed Deck مکمل ٹیکسٹ اور وضاحت کے ساتھ تیار ہوتی ہے، جبکہ Presenter Slides سادہ اور بصری ہوتی ہیں جو بولنے والے کے لیے بہترین سپورٹ بنتی ہیں۔ آپ زبان، سلائیڈز کی لمبائی، اسٹائل اور حتیٰ کہ سامعین کی نوعیت بھی خود طے کر سکتے ہیں۔
تیار شدہ Slide Deck کو آپ فوراً NotebookLM میں پریزنٹ کر سکتے ہیں یا ایک کلک میں PDF کی صورت میں ڈاؤن لوڈ اور شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ پریزنٹیشن فل اسکرین موڈ میں چلتی ہے، سلائیڈز کے درمیان اسکرول اور زوم کی سہولت بھی موجود ہے۔
یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ Slide Deck اے آئی کے ذریعے بنتی ہے، اس لیے مواد یا ویژولز میں معمولی غلطی کا امکان ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود، وقت بچانے اور آئیڈیاز کو واضح انداز میں پیش کرنے کے لیے یہ فیچر ایک طاقتور قدم ہے، جو تعلیم، بزنس اور ریسرچ کے انداز کو بدل رہا ہے۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے
#AiKiDuniya, #NotebookLM, #SlideDeck, #AIPresentations, #GoogleAI, #FutureOfWork