مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں OpenAI نے اپنے ویڈیو جنریشن پلیٹ فارم Sora کوبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکس پر اپنے آفیشیل اکاونٹ پر Sora نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایپ کو مرحلہ وار بند کرنے جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو فیچرز کو ChatGPT میں شامل نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس اور سامنے آنے والی اندرونی معلومات کے مطابق یہ فیصلہ صرف مقابلے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک بڑی اسٹریٹجک تبدیلی کا حصہ ہے۔ OpenAI اب اپنی توجہ ویڈیو جنریشن سے ہٹا کر پروڈکٹیوٹی ٹولز، کوڈنگ پلیٹ فارمز اور ایک مکمل “سپر ایپ” بنانے پر مرکوز کر رہا ہے، جہاں ChatGPT، Codex اور دیگر ٹولز کو ایک ہی پلیٹ فارم میں ضم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ Sora کے صارفین کے لیے ڈیٹا محفوظ رکھنے اور منتقلی کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی، جبکہ ڈویلپرز کے لیے موجود API ورژنز کو بھی مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی مکمل طور پر اپنی ترجیحات بدل رہی ہے، نہ کہ صرف ایک پروڈکٹ ناکام ہونے کی وجہ سے بند کر رہی ہے۔
یہ حقیقت ضرور ہے کہ Google کے Veo، چین کے Kling ، Seedance ،اور دیگر ویڈیو ماڈلز نے مارکیٹ میں سخت مقابلہ پیدا کیا ہے، لیکن OpenAI کا یہ قدم زیادہ تر وسائل کو ایک مرکزی وژن پر مرکوز کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جہاں وہ ایک جامع اے آئی ایکوسسٹم بنانا چاہتے ہیں۔
یہ تبدیلی ایک بڑی یاد دہانی بھی ہے کہ اے آئی کی دنیا میں کوئی بھی پروڈکٹ مستقل نہیں ہوتی۔ کمپنیاں تیزی سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتی ہیں تاکہ وہ مستقبل کی بڑی دوڑ میں آگے رہ سکیں۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے