جمعہ، 17 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

خبریں

بڑے سرمایہ کار، بڑے ماڈلز، اور بڑا دعویٰ: مِرا مُراتی کی کمپنی کا اے آئی فریم ورک

14 دسمبر 2025

بڑے سرمایہ کار، بڑے ماڈلز، اور بڑا دعویٰ: مِرا مُراتی کی کمپنی کا اے آئی فریم ورک

سابق اوپن اے آئی چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا مراتی کی قائم کردہ کمپنی Thinking Machines Lab نے 12 دسمبر کو اپنی اے آئی فائن ٹیوننگ سروس Tinker AI کو باضابطہ طور پر عام صارفین کے لیے جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ویٹ لسٹ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے اور سروس میں جدید Kimi K2 Thinking ریزننگ ماڈل کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے، جسے ٹریلین پیرامیٹر سطح کے ماڈلز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویژن صلاحیتوں کے لیے Qwen3-VL ماڈلز کی سپورٹ بھی متعارف کرا دی گئی ہے، جس سے Tinker اب صرف متن تک محدود نہیں رہا بلکہ بصری ڈیٹا پر بھی کام کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

سان فرانسسکو میں قائم یہ اسٹارٹ اپ رواں برس جون میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری حاصل کر چکا ہے، جس کے بعد اس کی ویلیوایشن تقریباً 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ اس سرمایہ کاری میں این ویڈیا، اے ایم ڈی اور سروس ناؤ جیسے بڑے ٹیک ادارے شامل تھے۔ مزید برآں، نومبر میں کمپنی نے Soumith Chintala کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو PyTorch کے شریک تخلیق کار اور میٹا کے سینئر انجینئر رہ چکے ہیں، جسے اے آئی انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

اTinker AI کی بنیادی طاقت اس کا Low-Rank Adaptation (LoRA) پر مبنی فریم ورک ہے، جو بڑے لینگویج ماڈلز کو روایتی طریقوں کے مقابلے میں کہیں کم کمپیوٹنگ وسائل استعمال کرتے ہوئے فائن ٹیون کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، نئی اپ ڈیٹ کے تحت OpenAI API compatibility بھی شامل کی گئی ہے تاکہ ڈویلپرز بغیر اضافی تبدیلیوں کے اپنے موجودہ سسٹمز میں Tinker کو آسانی سے ضم کر سکیں۔ اطلاعات کے مطابق Thinking Machines Lab آئندہ مرحلے میں 5 ارب ڈالر تک نئی فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں کمپنی کی ممکنہ ویلیوایشن 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ پیش رفت اس بات کی واضح علامت ہے کہ اے آئی کی دنیا میں طاقتور ماڈلز کی فائن ٹیوننگ اب صرف چند بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ نئے پلیٹ فارمز تیزی سے اس میدان میں داخل ہو رہے ہیں، جو مستقبل میں اے آئی ڈویلپمنٹ کے توازن کو نمایاں طور پر بدل سکتے ہیں۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پر شیئر کی گئی ہے۔

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں