ہفتہ، 18 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

خبریں

بغیر کسی کریڈٹ کارڈ کے ایک سال کے لیے Adobe Photoshop کا ویب ورژن مفت میں حاصل کریں

28 نومبر 2025

بغیر کسی کریڈٹ کارڈ کے ایک سال کے لیے Adobe Photoshop  کا ویب ورژن مفت میں حاصل کریں

سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر میں Google Chrome کھولیں
اگر آپ Brave استعمال کرتے ہیں تو اس میں بھی Chrome Web Store چلتا ہے

سرچ بار میں لکھیں
Chrome Web Store
اور رزلٹس میں Google کی آفیشل Web Store سائٹ پر جائیں

ویب سٹور کھلنے کے بعد سرچ باکس میں صرف یہ لفظ لکھیں
Photoshop
چند لمحوں میں اوپر کی لسٹ میں Adobe Photoshop ویب ایکسٹینشن نظر آ جائے گی

Photoshop ویب ایکسٹینشن کے کارڈ پر کلک کریں اور وہاں موجود بٹن Add to Chrome کو دبائیں
اگر آپ Brave براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو بٹن Add to Brave ہو گا
ایک چھوٹی ونڈو اوپر آئے گی۔اس میں دوبارہ Add extension پر کلک کریں

ڈاؤن لوڈ اور انسٹال مکمل ہونے تک انتظار کریں

انسٹال ہو جانے کے بعد براؤزر کے اوپر دائیں جانب extension آئیکن پر کلک کریں اور Photoshop کو pin کر لیں تاکہ آئیکن ہمیشہ نظر آتا رہے

اب دوبارہ اسی Photoshop ایکسٹینشن کے صفحے پر نیچے کی طرف جائیں
وہاں آپ کو ایک مخصوص آفر نظر آئے گی جس میں لکھا ہو گا کہ Photoshop ویب کی بارہ ماہ کی مفت رسائی دستیاب ہے
اسی آفر والے حصے پر کلک کریں

(سٹارٹ فری ٹرائیل پر کلک نہیں کرنا: اے آئی کی دنیا)

نئی اسکرین پر واضح طور پر پیغام نظر آئے گا کہ Photoshop ویب کا ایک سال مفت ملے گا۔یہاں Start یا Start now جیسا بٹن ہو گا
اس پر کلک کریں

اب Adobe اکاؤنٹ کے لیے پیج کھلے گا۔اگر پہلے سے Adobe اکاؤنٹ موجود ہے تو اپنا ایمیل اور پاس ورڈ لکھ کر سائن ان کریں۔ اگر اکاؤنٹ نہیں ہے تو Sign up یا Create account کا آپشن استعمال کر کے کسی بھی ایمیل سے نیا اکاؤنٹ بنا لیں۔

سائن ان مکمل ہونے کے بعد سسٹم دوبارہ آفر کی کنفرمیشن دکھائے گا
یہاں بس سکرین پر دیے گئے بٹن کو کنفرم کریں۔ چند لمحوں میں آپ کے Adobe پروفائل پر Photoshop ویب کے لیے بارہ ماہ کی فری سبسکرپشن فعال ہو جائے گی۔

کچھ صارفین کے لیے ساتھ میں Generative AI کے کریڈٹس بھی ملتے ہیں
یہ کریڈٹس اوپر پروفائل میں یا Photoshop ویب کے اندر کہیں پر نمبر کی صورت میں نظر آتے ہیں۔اگر شروع میں کم کریڈٹ دکھیں تو گھبرائیں نہیں
کبھی کبھی سسٹم چند منٹ بعد کریڈٹ کاؤنٹ اپ ڈیٹ کرتا ہے

اب آپ براہ راست Photoshop ویب کھول سکتے ہیں
براؤزر میں Photoshop ویب پر جائیں
کوئی بھی تصویر drag and drop کریں اور ایڈیٹنگ شروع کر دیں
اس دوران آپ سے کسی بھی مرحلے پر کریڈٹ کارڈ کی تفصیل نہیں مانگی جائے گی کیونکہ سبسکرپشن پروموشن کے تحت پہلے ہی فری ایکٹیویٹ ہو چکی ہے

یہ آفر محدود مدت کے لیے ہوتی ہے۔اس لیے بہتر ہے کہ لنک ہمیشہ آفیشل Chrome Web Store اور Adobe کی اپنی ویب سائٹ سے ہی کھولا جائے
کسی شارٹ لنک، مشکوک سائٹ یا غیر معروف پیج سے Photoshop آفر ایکٹیویٹ کرنے کی کوشش نہ کریں

اس پورے پراسیس کے بعد آپ کے پاس ایک سال کے لیے Adobe Photoshop ویب اور ساتھ میں AI فیچرز کے کریڈٹس ہوں گے جن سے آپ براؤزر میں ہی پروفیشنل لیول کی فوٹو ایڈیٹنگ کر سکیں گے، وہ بھی بغیر کسی ادائیگی کے۔
ٰیہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں