جمعہ، 17 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

خبریں

اے آئی کی مینجر بھی اے آئی۔

17 مئی 2026

اے آئی کی مینجر بھی اے آئی۔

مصنوعی ذہانت کے ارتقاء میں شاید ایک نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔اب صرف یہ نہیں ہو رہا کہ اے آئی انسانوں کے کام سنبھال رہی ہے، بلکہ پہلی بار ایک ایسی کمرشل سسٹم متعارف ہوئی ہے جس کا بنیادی کام دوسرے اے آئی ایجنٹس کی نگرانی، اصلاح اور مینجمنٹ کرنا ہے۔

کسٹمر سروس کمپنی انٹرکام، جس نے حال ہی میں اپنا نام بدل کر “فن” رکھ لیا، نے “فن آپریٹر” نامی ایک نیا اے آئی سسٹم متعارف کروایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صارفین سے براہ راست بات نہیں کرتا۔ اس کا کام اس اے آئی کو سنبھالنا ہے جو صارفین سے بات کرتی ہے۔

سادہ الفاظ میں، ایک اے آئی دوسری اے آئی کی منیجر بن گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق فن پہلے ہی دنیا بھر میں ہر ہفتے تقریباً 20 لاکھ سے زیادہ کسٹمر مسائل حل کر رہا ہے، جن میں اینٹھروپک، ڈور ڈیش اور مرکری جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ لیکن ان اے آئی سسٹمز کے پیچھے ایک الگ مسئلہ پیدا ہوا۔

جب اے آئی غلط جواب دے، مسلسل ایک ہی بات دہرانا شروع کرے، پرانی معلومات استعمال کرے یا کارکردگی گر جائے، تو کسی کو اسے درست بھی کرنا پڑتا ہے۔

اب یہی کام “فن آپریٹر” کرے گا۔

یہ خودکار طور پر گفتگو کا تجزیہ کرے گا، خرابی کی وجہ ڈھونڈے گا، نئی ہدایات تجویز کرے گا، نالج بیس اپڈیٹ کرے گا، رپورٹس بنائے گا اور یہاں تک کہ یہ بھی بتائے گا کہ کس تبدیلی سے مستقبل میں غلطیاں کم ہوں گی۔

کمپنی کے مطابق ایک ایسا کام جو پہلے کئی گھنٹے یا بعض اوقات کئی دن لیتا تھا، اب تقریباً 10 منٹ میں مکمل ہو سکتا ہے۔

دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ یہ سسٹم مکمل خودمختار نہیں بنایا گیا۔

ہر تبدیلی انسان کی منظوری کے بغیر نافذ نہیں ہو سکتی۔ یعنی ابھی آخری فیصلہ انسان کے پاس ہی رہتا ہے، شاید اس لیے کہ کمپنیاں جانتی ہیں مکمل خودکار اے آئی پر اندھا اعتماد خطرناک ہو سکتا ہے۔

مزید حیران کن انکشاف یہ ہوا کہ فن آپریٹر اپنی کمپنی کے اپنے اے آئی ماڈلز استعمال نہیں کرتا بلکہ اینٹھروپک کے “کلاڈ” پر چلتا ہے، کیونکہ پیچیدہ تجزیہ، منطق اور ڈی بگنگ جیسے کاموں میں اسے زیادہ موزوں سمجھا گیا۔

یہ خبر شاید ایک بڑے رجحان کی شروعات ہو۔

ماضی میں انسان سافٹ ویئر چلاتا تھا۔

پھر انسان اے آئی چلاتا تھا۔

اب شاید مستقبل میں انسان صرف اس اے آئی کی نگرانی کرے گا جو دوسری اے آئی کو چلا رہی ہو۔

یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے

#AiKiDuniya, #ArtificialIntelligence, #AIAgents, #Automation, #FutureOfWork, #Anthropic, #ClaudeAI, #TechNew

::

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں