مئی 2025 کے پہلے ہفتے میں، مصنوعی ذہانت کی دنیا میں کئی اہم اپڈیٹس اور نئے فیچرز متعارف کرائے گئے، آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سب سے پہلے Meta کی جانب سے Llamacon ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جو ایک نیا AI ایونٹ تھا۔ Meta نے اس میں اپنی "Meta AI" ایپ کا نیا ورژن پیش کیا۔ پہلے اس ایپ کا نام "Meta View" تھا، لیکن اب اسے Meta AI ایپ کے نام سے جانا جائے گا۔ اس ایپ میں ایک نیا AI چیٹ فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے آپ براہ راست Llama ماڈل کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس میں ایک خاص بات یہ ہے کہ آپ اپنی چیٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
میٹا ہی کے Ray-Ban Meta گلاسز میں بھی چند نئی تبدیلیاں کی گئیں، جن میں ایک اہم فیچر یہ تھا کہ اب آپ کی آڈیو ریکارڈنگز کو Meta کے سرورز پر محفوظ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی AI کو بہتر بنا سکیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کی گفتگو کے ریکارڈز کو Meta کی پراڈکٹس کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم آپ کے پاس ان ریکارڈنگز کوڈیلیٹ کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ مستقبل میں اس ایپ میں اشتہارات اور پروڈکٹ ریکمنڈیشنز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
گوگل نے بھی چند نئے فیچرز متعارف کرائے، جن میں ان کا "AI سرچ" فیچر شامل ہے، جو فی الحال امریکی Labs یوزرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیچر کی مدد سے، آپ جو بھی سوال کریں گے، اس کا جواب نہ صرف ایک سادہ ٹیکسٹ میں آئے گا، بلکہ اس کے ساتھ متعلقہ ویب سائٹس کے لنکس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے پوچھا "best shops for modern furniture"، تو Google آپ کو متعلقہ ویب سائٹس اور خریداری کے آپشنز بھی دکھائے گا۔
اوپن اے آئی نے اپنے GPT-4 ماڈل میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جن کا مقصد ماڈل کی شخصیت کو زیادہ نیچرل اور متوازن بنانا ہے۔ گزشتہ اپڈیٹس میں GPT-4 نے صارفین کو زیادہ خوشامدی جوابات دیے تھے، جو کہ کچھ لوگوں کو غیر فطری لگے تھے۔ اس فیچر کو واپس رول بیک کر دیا گیا ہے تاکہ ماڈل زیادہ فطری اور غیر جانبدار رہے۔ اس کے ساتھ ہی، GPT-4 میں ویب سرچ اور شاپنگ کے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں ۔ اب آپ سادہ سوالات پوچھ کرمختلف اشیاء خریدنے کے لیے بھی اس سے مدد لے سکتے ہیں۔
اس ہفتے ایک اور دلچسپ پیش رفت یہ ہوئی کہ Spotify نے اپنی موسیقی کا تجزیہ کرنے والے ماڈلز میں AI کو مزید بہتر بنایا، جس سے لوگوں کےموسیقی کے ٹیسٹ کا تجزیہ کرنا اور اس کے مطابق گانے پیش کرنا اب بہت ہی زیادہ ذاتی نوعیت کا ہو جائے گا۔
مشہور اے آئی آرٹ جنریٹر ٹول، ری کرافٹ(Recraft)نے اپنے AI پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کیا ہے، جس میں نئی اسٹائل لائبریری شامل کی گئی ہے۔ اس لائبریری کی مدد سے آپ اپنی تصاویر کو مختلف انداز میں تخلیق کر سکتے ہیں، جیسے کہ کوئی خاص فن پارہ یا ڈیزائن اسٹائل۔ اس ٹول پر ایک علیحدہ پوسٹ بھی بنتی ہے ویسے۔
اورورا (Aurora)نے اپنے سیلف ڈرائیونگ ٹرکوں کا کامیاب تجربہ کیا، اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ان خودکار ٹرکوں نے پہلے ہی 1,200 میل کی مسافت طے کی ہوئی ہے اور اب یہ تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔
سنو اے آئی (Suno)نے اپنا جدید ورژن 4.5 ریلیز کیا، جس میں متعدد خصوصیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں مختلف آوازوں کے موازنہ کرنے کی صلاحیت، زیادہ پیچیدہ آوازوں کی تخلیق، اور بہتر پرامپٹ کو فالو کرنا شامل ہے۔
ٹیکسی سروس (Lyft)نے ایک نیا AI ہیلپر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے ڈرائیورز اپنے شیڈول کو بہتر بنا سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ کہاں زیادہ رائیڈز ملیں گے ۔
مڈ جرنی (MidJourney)نے نیا Omni Reference فیچر لانچ کیاہے، جو آپ کو کسی بھی تصویر میں موجود شخصیت یا اشیاء کو آپ کی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ تصاویر میں اپنے چہرے کو بھی شامل کر سکتے ہیں اور پھر اسے مختلف انداز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہ تھی “اے آئی کی دنیا” کی پچھلے ہفتے کی جھلک۔
اگلے ہفتے دوبارہ ملیں گے، اے آئی کی نئی کہانیوں، نئی حیرتوں کے ساتھ۔
یہ تحریر “اے آئی کی دنیا” کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔