سچ بات یہ ہے کہ آج زیادہ تر لوگ AI سے تو واقف ہیں، لیکن بہت کم لوگوں کو اندازہ ہے کہ اپنی ریسرچ نوٹس، پی ڈی ایفز اور لیکچر سلائیڈز کو ایک سمجھ دار اسسٹنٹ میں بدل کر کتنی بڑی گیم چینج کی جا سکتی ہے۔ عام چیٹ بوٹس سب کچھ جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن آپ کے اپنے ڈاکومنٹس کو اندر سے پڑھ کر ان پر گہرائی سے ریسرچ کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔ یہاں آتا ہے گوگل کا NotebookLM، جو بنیادی طور پر ایک ورچوئل ریسرچ اسسٹنٹ ہے جو صرف آپ کے دئیے ہوئے مواد پر فوکس کرتا ہے، اور اب اس میں Deep Research جیسا فیچر بھی آ چکا ہے جو اسے اور بھی خطرناک حد تک مفید بنا دیتا ہے۔
نوٹ بک LM کا مین آئیڈیا بہت سادہ ہے، لیکن اثر بہت گہرا۔ آپ پی ڈی ایف، Google Docs، Word فائلز، Slides، ویب لنکس، حتیٰ کہ YouTube ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹس تک کو ایک نوٹ بک میں بطور سورس اپلوڈ کرتے ہیں، اور پھر AI سے ایسی بات چیت کرتے ہیں جیسے ایک سمجھ دار، پڑھا لکھا اسٹوڈنٹ یا ریسرچر آپ کے ساتھ بیٹھا ہو جو صرف انہی سورسز سے دلیلیں لاتا ہے۔ وہی مواد جسے آپ گھنٹوں بیٹھ کر پڑھتے ہیں، NotebookLM اسے منٹس میں سمری، وضاحت، مثالیں اور ریفرنس کے ساتھ آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ یہ جنرل انٹرنیٹ نالج سے زیادہ آپ کے اپلوڈ کیے ہوئے سورسز پر گراؤنڈڈ رہتا ہے۔ مطلب اگر آپ نے صرف پانچ ریسرچ پیپر اور دو لیکچر سلائیڈز دی ہیں تو جواب انہی سے آتے ہیں، ساتھ میں واضح سیٹیشن بھی ملتی ہے کہ کون سا جملہ کس پیپر سے لیا گیا۔ اس سے فیکٹ چیک آسان ہو جاتا ہے اور آپ کو اندازہ رہتا ہے کہ AI کہاں تک درست اور کہاں تک تخمینہ لگا رہا ہے۔
اب آتے ہیں ان فیچرز پر جو واقعی قائل کر دیتے ہیں کہ NotebookLM کو آزمایا جائے۔
پہلا استعمال، ڈیپ ریسرچ اسسٹنٹ
اگر آپ ماسٹرز، پی ایچ ڈی یا کسی سنجیدہ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں تو Deep Research موڈ پورا ریسرچ پلان بنا کر دیتا ہے۔ آپ ٹاپک لکھتے ہیں، یہ آپ سے پوچھتا ہے کہ فوکس کیا ہے، پھر خود ہی اعلیٰ معیار کے سورسز ڈھونڈ کر ان پر مبنی ڈھانچہ تیار کرتا ہے، فاسٹ اور ڈیپ دو الگ انداز رکھتا ہے، ایک میں جلدی ہائی لیول ویو ملتا ہے اور دوسرے میں واقعی تفصیلی کھدائی ہوتی ہے۔ درمیان میں آپ مزید پیپر، لنکس اور شیٹس بھی شامل کرتے رہ سکتے ہیں اور یہ انہیں لائیو شامل کر کے نتیجہ اپ ڈیٹ کرتا جاتا ہے۔
دوسرا استعمال، ذاتی اسٹڈی گائیڈ اور FAQ
فرض کریں آپ کے پاس دس پیپر اور دو کتابوں کے چیپٹرز ہیں۔ otebookLM سے کہیں کہ پورے کورس کے لئے اسٹڈی گائیڈ بنا دے، اہم سوالات، مختصر جواب، تعریفیں اور فارمولا کی لسٹ، سب تیار ہو جاتی ہے۔ اسی مواد سے وہ آپ کے لئے فلش کارڈ طرز کے سوال جواب، شارٹ نوٹس اور پریکٹس کوئسچنز بھی تخلیق کر سکتا ہے، جنہیں آپ بعد میں اپنے انداز سے ایڈٹ کر کے کلاس یا سوپر وائزر کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
Wikipedia
تیسرا استعمال، آڈیو پوڈکاسٹ اسٹائل سمری
ایک منفرد فیچر Audio Overview ہے۔ آپ چند پیپر یا چیپٹرز منتخب کرتے ہیں، NotebookLM انہیں ایک گفتگو کی شکل میں سمجھاتا ہے، جیسے دو میزبان بیٹھ کر عام فہم زبان میں پورا ٹاپک ڈسکس کر رہے ہوں۔ آپ رفتار کم زیادہ کر کے ان ریکارڈیڈ آڈیوز کو بالکل پوڈکاسٹ کی طرح سنتے ہیں، بس فرق یہ ہے کہ پورا کنٹنٹ آپ کے اپنے سورسز سے بنا ہوتا ہے، نہ کہ کسی رینڈم یوٹیوب چینل سے۔
چوتھا استعمال، ویڈیو اور مائنڈ میپ کے ساتھ پورا چیپٹرگویا زندہ تصویربن جاتا ہے۔
اب NotebookLM میں Studio جیسا سیکشن بھی ہے جو اپلوڈ کیے ہوئے مواد سے خود بخود ویڈیو اوور ویو، مائنڈ میپ اور شارٹ رپورٹ بنا سکتا ہے۔ سوچیں ایک پورے سلیبس چیپٹر کو آپ ایک کلک سے مائنڈ میپ میں دیکھ لیں، مین آئیڈیاز بیچ میں، سب ٹاپکس باہر، اور ساتھ نمبرز یا مثالیں جنہیں آپ بعد میں PowerPoint یا Canva میں ڈائریکٹ امپورٹ کر سکتے ہیں۔
پانچواں استعمال، کلاس، ٹیم یا کلائنٹ کے لئے شیئر ایبل نوٹ بک
گوگل نے حال ہی میں NotebookLM کو اس قابل بنا دیا ہے کہ آپ اپنی نوٹ بک کا پبلک لنک بنا سکیں، بالکل اسی طرح جیسے Google Docs یا Slides شیئر کرتے ہیں۔ دیکھنے والے نوٹ بک کو ایڈٹ تو نہیں کر سکتے، لیکن AI سے سوال کر کے سمریز، سوال جواب اور آڈیو اوور ویو کی شکل میں اسی مواد کو ایکسپلور کر سکتے ہیں۔ ٹیچر پوری کلاس کے لئے ایک نوٹ بک بنا کر شیئر کر سکتا ہے، کمپنی آن بورڈنگ میٹیریل، پالیسی ڈاکومنٹس اور FAQs کو ایک جگہ رکھ کر نئے ملازمین کو دے سکتی ہے کہ ادھر سے سب کچھ پڑھو اور سوال بھی کرو، سب ایک ہی جگہ جواب ملے گا۔
چھٹا استعمال، Google Workspace کے اندر زندہ دماغ
NotebookLM اب Gmail، Google Drive اور Google Chat کے ساتھ جڑ رہا ہے۔ مطلب آپ کسی پروجیکٹ کی میل تھریڈ، ڈرائیو پر پڑا پروپوزل، Sheets میں رکھی ہوئی ڈیٹا ٹیبلز، سب کو ایک نوٹ بک میں سورس کے طور پر شامل کر سکتے ہیں۔ پھر AI سے کہیں کہ ڈیٹا سے اہم اعداد و شمار نکال دے، ای میلز سے ٹائم لائن بنا دے، یا میٹنگ نوٹس کے پوائنٹس کو ایک فیصلے کی رپورٹ میں بدل دے۔ روز مرہ آفس ورک فلو کے لئے یہ فیچر خود بخود منی اسسٹنٹ بن جاتا ہے، جو ہر ڈاکومنٹ کا خلاصہ، ایکشن پوائنٹس اور نالج بیس سنبھال کر رکھتا ہے۔
ساتواں استعمال، کنٹینٹ کریٹر کے لئے ریسرچ کمانڈ سینٹر
اگر آپ یوٹیوب یا سوشل میڈیا کے لئے ایجوکیشنل کنٹینٹ بناتے ہیں تو مختلف آرٹیکلز، پیپرز اور ویڈیوز کو الگ الگ پڑھ کر اسکرپٹ بنانے کے بجائے سب کو ایک NotebookLM نوٹ بک میں ڈال دیں۔ پھر AI سے کہیں کہ پوری رسرچ کو ایک ویڈیو آؤٹ لائن، شارٹ فارم اسکرپٹس، یا سوال جواب کے سیگمنٹس میں توڑ دے۔ ساتھ یہ بھی کہ ہر دعوے کے پیچھے کون سا سورس ہے تاکہ آپ ڈسکرپشن میں صاف ریفرنس دے سکیں۔
آٹھواں استعمال، اسٹوڈنٹ کے لئے آخری رات کا سیور
امتحان قریب ہے، سلائیڈز، نوٹس، سیلفیز، اسکرین شاٹس، سب بکھرے ہوئے ہیں۔ ان سب کو پی ڈی ایف یا امیج سے ٹیکسٹ بنا کر NotebookLM میں سورس کے طور پر اپلوڈ کریں، اور پھر اس سے کہیں کہ پورے سلیبس کے لحاظ سے چیپٹر وائز سمری، اہم فارمولے، Most likely exam questions اور Short explanation تیار کرے۔ آپ انہی سے رپیٹیشن کریں اور جہاں سمجھ نہ آئے وہاں اسی چیٹ میں اضافی سوال کر لیں، وہ بھی انہی نوٹس کی روشنی میں۔
آخر میںسیدھی بات یہ ہے کہ NotebookLM آپ کے ڈاکومنٹس کو ایک سمارٹ، سوال جواب دینے والے، پوڈکاسٹ سنانے والے ساتھی میں بدل دیتا ہے۔ آپ کم وقت میں زیادہ مواد سمجھتے ہیں، ریسرچ کم کرنی پڑتی ہے، حوالہ جات غلط ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے، اور کلاس، ٹیم یا آڈینس کے ساتھ علم شیئر کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر آپ ریسرچ، پڑھائی، کنٹینٹ کریشن یا نالج ورک میں سنجیدہ ہیں تو کم از کم ایک نوٹ بک بنا کر آزمانا فائدے سے خالی نہیں، اکثر لوگ پہلی نوٹ بک کے بعد اسے اپنی روز مرہ ورک فلو کا مستقل حصہ بنا لیتے ہیں۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔