جمعہ، 17 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

خبریں

اوپن اے آئی کا نیا آنیوالا پلیٹ فارم عام لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع

16 نومبر 2025

اوپن اے آئی کا نیا آنیوالا پلیٹ فارم عام لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع

اوپن اے آئی اب صرف چیٹ جی پی ٹی یا ماڈلز بنانے والی کمپنی نہیں رہی، بلکہ وہ ایک ایسا نظام تیار کر رہی ہے جو عام افراد کو اے آئی مہارتیں سکھا کر مستقبل کی نوکریوں سے جوڑ دے گا۔ اس پورے منصوبے کی بنیاد مسلسل تحقیق، عالمی اداروں کے اشتراک اور عملی تربیت پر رکھی گئی ہے۔

اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکھنے کا پورا سفر چیٹ جی پی ٹی کے اندر مکمل ہو سکے گا۔ تربیت، پریکٹس اور سرٹیفیکیشن سب کچھ صارف براہ راست ایک ہی پلیٹ فارم پر کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق Walmart جیسے بڑے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 سے اپنے تمام ملازمین کو اوپن اے آئی کے تربیتی پروگرام میں شامل کرے گا۔ دو ملین سے زیادہ افراد کو مفت AI ٹریننگ دینا اس منصوبے کے اثرات کو صاف ظاہر کرتا ہے۔

اس پروگرام میں عالمی سطح کے ادارے شامل ہیں جن میں Accenture، BCG، John Deere اور Indeed جیسے پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں جو آنے والے برسوں میں اے آئی پر مبنی حل اپنے ہر سیکٹر میں نافذ کرنے کے لیے تربیت یافتہ افراد تلاش کر رہی ہیں۔ امریکی ریاستوں کے حکومتی ادارے بھی اس سسٹم کا حصہ بن چکے ہیں تاکہ مقامی سطح پر کاروبار اور سرکاری دفاتر کو جدید مہارتوں والے افراد تک رسائی دی جا سکے۔

اس پورے نظام کی سب سے اہم خصوصیت skills based matching ہے۔ روایتی طریقے میں لوگ سی وی بھیجتے ہیں اور کمپنیاں کی ورڈ سرچ کرتی ہیں، مگر اس نئے ماڈل میں سسٹم یہ دیکھتا ہے کہ آپ نے حقیقی طور پر کیا بنایا، کون سے ٹول استعمال کیے اور کونسی مہارتیں عملی طور پر ثابت کیں۔ یوں یہ پلیٹ فارم روایتی بھرتیوں کے مقابلے میں زیادہ شفاف اور مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس اعلان کے بعد یہ سوال اٹھا کہ کیا اوپن اے آئی لنکڈن کا مقابلہ کرنے جا رہی ہے۔ اب تک کمپنی کی جانب سے کسی عوامی جاب پورٹل کا اعلان نہیں ہوا۔ اصل مقصد یہ ہے کہ تربیت یافتہ افراد کو ان کمپنیوں تک پہنچایا جائے جو یہ مہارتیں فوری طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ میڈیا میں اسے ممکنہ LinkedIn مقابلہ کہا گیا، مگر حقیقت یہ ہے کہ پلیٹ فارم ابھی صرف تربیت اور skills matching پر کام کر رہا ہے۔

اس قدم کا مقصد ایک ایسی افرادی قوت تیار کرنا ہے جو اے آئی کے دور میں پیچھے نہ رہ جائے۔ دنیا بدل رہی ہے، نوکریوں کی نوعیت بدل رہی ہے اور اوپن اے آئی کا یہ منصوبہ اسی تبدیلی کو آسان اور قابل رسائی بنانے کی کوشش ہے۔ آنے والے برسوں میں ممکن ہے کہ عام لوگ اپنی مہارتیں چیٹ جی پی ٹی کے اندر ہی سیکھیں، سرٹیفائی ہوں اور اسی سسٹم کے ذریعے نئی نوکریوں سے جڑیں۔

یہ وہ لمحہ ہے جہاں مستقبل کی مہارتیں، نئی ٹیکنالوجی اور عملی تجربہ ایک ہی جگہ اکٹھا ہو رہے ہیں۔ اور جو افراد اس لہر کو سمجھ جائیں، وہ آنے والے وقت میں سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہوں گے۔

یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں