اوپن اے آئی نے اپنا نیا اور زیادہ طاقتور ماڈل GPT-5.4 جاری کر دیا ہے، جسے کمپنی نے پیشہ ورانہ کاموں کے لیے اب تک کا اپنا سب سے زیادہ قابل اے آئی ماڈل قرار دیا ہے۔
یہ نیا ماڈل تین مختلف ورژنز میں متعارف کرایا گیا ہے جن میں Standard، Thinking اور Pro شامل ہیں۔ ہر ورژن مختلف سطح کے استعمال اور پیچیدہ کاموں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ڈویلپرز، ریسرچرز اور پروفیشنل صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ماڈل منتخب کر سکیں۔
اس ماڈل کی سب سے نمایاں خصوصیت 1 ملین ٹوکن کا کانٹیکسٹ ونڈو ہے، جو اوپن اے آئی کی جانب سے اب تک پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کانٹیکسٹ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماڈل ایک ہی وقت میں بہت زیادہ متن، دستاویزات یا ڈیٹا کو سمجھ کر بہتر تجزیہ کر سکتا ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق GPT-5.4 میں نیٹو کمپیوٹر یوز صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس سے اے آئی براہِ راست کمپیوٹر پر مختلف ٹاسکس انجام دینے کے قابل ہو جاتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل میں GPT-5.2 کے مقابلے میں 18 فیصد کم فیکچوئل غلطیاں دیکھنے میں آئیں۔
یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اوپن اے آئی کی سالانہ آمدنی کا اندازہ 25 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے اور اے آئی کی دوڑ میں انتھروپک سمیت دیگر کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ مزید تیز ہو رہا ہے۔
یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے