پاکستان میں اردو میں اے آئی سکھانے والے جتنے بھی آن لائن اساتذہ میں نے دیکھے ہیں، اکثر صرف چند مشہور ویڈیو ٹولز پر بات کر کے فیس وصول کر لیتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے لوگوں کی ڈیمانڈ بھی وہیں تک محدود ہے۔ حالانکہ انہی ٹولز کی مکمل تربیتی ویڈیوز ان کی اپنی ویب سائٹس یا یوٹیوب پر مفت دستیاب ہوتی ہیں۔
یوں جو چیز چند کلکس پر مفت مل سکتی ہے، وہی ہمارے لوگ ان سوشل میڈیا "ماہرین" سے رعایتی قیمتوں پر لینے کے لیے منتیں کرتے ہیں۔
خیر، چند استثنیٰ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ ایک کا ذکر کل کیا تھا ظفر اقبال صاحب ، جبکہ قیصر رونجھا صاحب کا کافی پہلے بتایا تھا، ایک اور صاحب ہیں عمار طفیل، جو اگرچہ پیڈ کورسز بھی کرواتے ہیں لیکن ان کی مفت ویڈیوز بھی انتہائی معیاری ہیں۔
انڈیا سےدھرو راٹھی جن کا اے آئی ماسٹر کلاس کے نام سے مشہور کورس ہے، وہ بھی زیادہ تر چند مشہور ٹولز کے تعارف تک محدود ہے۔
اسی پس منظر میں، میں نے یہاں وہ مفت کورسز جمع کیے ہیں جو واقعی کچھ سکھاتے ہیں۔ یہ فہرست آسان سے ایڈوانسڈ لیول تک ترتیب دی گئی ہے تاکہ آپ بتدریج سیکھ سکیں ، شروع میں ٹولز اور پرامپٹ انجینئرنگ، پھر مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنس۔
1. AI Full Course in Hindi (Marketing Fundas)
ChatGPT، Midjourney، DALL·E، Runway، Canva AI اور دیگر مشہور ٹولز کا مکمل تعارف اور استعمال۔
2. Urdu AI Free Master Class
اردو زبان میں ChatGPT، Sora، HeyGen، Suno اور دیگر جنریٹو ٹولز پر تفصیلی ماسٹر کلاس۔
3. Orientation Session | AI Free Advance Course
اے آئی فری ایڈوانس کورس کا تعارفی لیکچر — وہ سب کچھ جو آپ اس کورس میں سیکھیں گے۔
4. Prompt Engineering Course in Hindi (Complete Playlist)
ChatGPT اور Gemini جیسے ٹولز کے لیے پرامپٹ بنانے کے اصول، اور کس طرح بہتر نتائج حاصل کیے جائیں۔
5. Mastering AI Part 1: From Basics to Advanced Applications [Urdu/Hindi]
اردو / ہندی میں تفصیلی لیکچر، جس میں اے آئی کی بنیادی سمجھ سے لے کر ایڈوانسڈ ایپلیکیشنز تک ہر چیز شامل ہے۔
6. LearnVern – Machine Learning Course in Hindi
Python، Supervised Learning، Regression اور Clustering کے بنیادی تصورات پر مبنی مکمل فری کورس۔
ان کے لنکس نیچے کمنٹس میں،
یہ پوسٹ اے آئی کی دنیا فیس بک پیچ پر پوسٹ کی گئی ہے۔
#aikiduniya, ai