جمعہ، 17 جولائی 2026
اے آئی کی دنیا

مصنوعی ذہانت کی خبریں، ٹولز اور معلومات

ٹولز

2025 کے کچھ بہترین AI ویڈیو جنریشن ٹولز

21 مئی 2025

2025 کے  کچھ بہترین AI ویڈیو جنریشن ٹولز

صبح کے وقت اگر آپ نے یوٹیوب یا فیس بک کھولا ہو، تو کسی نہ کسی ویڈیو میں کوئی ایسا چہرہ نظر آیا ہو گا جو اصل تو نہیں تھا مگر بولتا تھا، مسکراتا تھا، بات کرتا تھا۔

آج کی دنیا میں ویڈیوز صرف کیمرہ اور اداکار کی محتاج نہیں رہیں۔ اب تخلیق کا میدان محض انسانی ہاتھوں تک محدود نہیں۔ نئی ذہین مشینیں، چند سادہ پرامپٹ یا تصویری ہدایات سے وہ مناظر تخلیق کر دیتی ہیں جن کے لیے کبھی پوری ٹیم، مہینوں کا وقت اور لاکھوں روپے درکار تھے۔کافی دوست ان اے آئی ٹولز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ لسٹ تو ایک تصویر کی صورت میں اٹیچ کر دی ہے جس میں صرف نام ہی نہین کچھ خصوصیات کا بھی ذکر کیا ہے۔ تاہم اس لسٹ میں ہمارے پسندیدہ یہ ہیں۔

ا۔ OpenAI Sora: سینماٹک اور حقیقت پسند ویڈیوز

ب۔Synthesia: تربیتی اور کاروباری ویڈیوز

ج۔ HeyGen: وائس اوور اور اوتار ویڈیوز

د۔ Pika Labs: اینیمیٹڈ اور تخلیقی ویڈیوز

ر۔Runway Gen-2: فوری اشتہارات اور سوشل میڈیا ویڈیوز

ک۔Hailuo AI: مختصر سوشل میڈیا اور پروموشنل ویڈیوز

آپ کونسا ٹول ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں؟ اپنے پسندیدہ AI ٹول کا نام کمنٹس میں ضرور بتائیں!

اس تحریر پر فیس بک پر تبصرہ کریں

مزید پڑھیں