آپ میں سے کس کس کو "Sora 2" کا دعوت نامہ مل چکا ہے؟ اور کون کون اس کے ٹولز کو آزما چکا ہے؟ کچھ احباب نے بتایا کہ انہیں Sora کے واٹر مارک نے تنگ کر رکھا ہے۔ ویڈیو بن گئی، خواب جیسے مناظر تیار ہو گئے، مگر واٹر مارک درمیان میں ایسا لگا جیسے تصویری نظم پر سیاہی کا چھینٹا۔
تو لیجیے، اس مسئلے کا ایک سادہ اور شائستہ حل حاضر ہے۔
میجک ایریزر ڈاٹ او آر جی (انگلش میں نام گوگل کر لیںmagiceraser)
یہ ایک چھوٹا سا مگر مؤثر ویب ٹول ہے، جو تصویروں اور ویڈیوز سے غیر ضروری اشیاء، واٹر مارکس یا بیک گراؤنڈ کے اجزاء کو ہٹانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ آپ کو نہ فوٹو شاپ آنا چاہیے، نہ پیچیدہ ایپس سے واسطہ پڑے گا، اور نہ کوئی سائن اپ کی زحمت۔
صرف اتنا کیجیے:
ویب سائٹ کھولیے
ویڈیو اپ لوڈ کیجئے، اور جس چیز کو مٹانا ہے، اُس پر برش سے نشان لگا دیجیے
اور بس ، چند لمحوں میں واٹر مارک فری ویڈیو یا تصویر (اگر پکچر ٹول استعمال کر رہے ہیں تو) آپ کے سامنے
اگرچہ اسے کا پیڈ ورژن بھی ہے لیکن فری ورژن سے بہترین کام ہو جاتا ہے اور پاکستانی جگاڑ کے مطابق، براوزر وغیرہ چینج کر کے کافی کلپس کے واٹر مارکس ریموو کر سکتے ہیں۔
نیچے کمنٹس میں ایک شارٹ ویڈیو لگائی ہے جو کہ اسی تیکنیک کو استعمال کر کے بنائی گئی ہے، اسے دیکھیں (اس بہانے ہماری ویڈیو کو بھی ویوز مل جائیں گے۔ :😁)
ڈسکلیمر: یہاں ایک بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے: اس ٹول کا استعمال صرف ذاتی یا تعلیمی مقاصد کے لیے کیجیے۔ کسی کے کریئیٹو مواد سے ان کا نام یا واٹر مارک ہٹا کر اسے اپنے نام سے شائع کرنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے، بلکہ بعض صورتوں میں قانونی طور پر بھی قابلِ گرفت ہے۔
علم کا مطلب صرف جاننا نہیں، بلکہ جان کر محتاط ہونا بھی ہے۔
"یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔"