اے ائی کی دنیا میں "ChatGPT" کو سب سے مقبول اور ذہین چیٹ باٹ ساتھی سمجھا جاتا ہے، جو مواد تخلیق کرنے سے لے کر سوالات کے تفصیلی جوابات دینے تک ہر کام بخوبی سرانجام دیتا ہے۔تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کی لمٹ ختم ہو جاتی ہے۔ اس کا مفت متبادل "DeepSeek" ایک اوپن سورس چیٹ بوٹ ہے جو تحقیق اور معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو تکنیکی موضوعات پر کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ DeepSeek کی صلاحیت "ChatGPT 4" کی سطح تک نہیں پہنچتی، لیکن بہرحال ایک مفت باٹ ہونے کے ناطے کافی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسی زمرے میں "Perplexity AI" بھی ایک مفید اور فرینڈلی پلیٹ فارم ہے جو ریفرنسز کے ساتھ تحقیق میں مدد دیتا ہے۔
تصاویر بنانے کے لیے "Midjourney" ایک مشہور ٹول ہے جو اپنی بے مثال کوالٹی اور آرٹ سٹائلز کی وجہ سے جانا جاتا ہے، مگر یہ مفت نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں "Ideogram" ایک مفت اور قابلِ توجہ تصویر بنانے کا ٹول ہے جو خاص طور پر ٹیکسٹ سے تصویر بنانے میں ماہر ہے۔ اگرچہ "Midjourney" کی آرٹ کی کوالٹی زیادہ ہے، مگر "Ideogram" عام صارفین کے لیے مفت اور تیز رفتار حل فراہم کرتا ہے۔ مزید متبادل کے طور پر "Leonardo AI" بھی ایک بہترین اور مفت ٹول ہے جو آرٹ اور ڈیزائن میں اعلیٰ معیار کا حامل ہے۔
واٹرمارک ہٹانے کے لیے "HitPaw" ایک آسان اور مؤثر ٹول ہے، مگر یہ مفت دستیاب نہیں ہے۔ "LightPDF" ایک مفت حل ہے جو واٹرمارک ہٹانے کے علاوہ پی ڈی ایف اور تصویری ایڈیٹنگ کے دیگر فیچرز بھی فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ HitPaw کا انٹرفیس زیادہ آسان اور سادہ ہے، تاہم "LightPDF" عام صارفین کے لیے ایک اچھا اور مفید متبادل ہے۔ "Inpaint" اور "Pixlr" بھی ایسے مفت ٹولز ہیں جو تصویروں کو ایڈٹ کرنے اور واٹرمارک ہٹانے کے لیے مددگار ہیں۔
ویڈیوز بنانے کے لیے "Runway" ایک مشہور ٹول ہے جو AI کی مدد سے ویڈیوز بناتا ہے، لیکن یہ مفت نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں "Pika Labs" ( امیجن آرٹ )ایک ابھرتا ہوا ٹول ہے جو مفت میں ویڈیو جنریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے اور تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اگر صارفین کو مزید طاقتور متبادل درکار ہوں تو "Kaiber" اور "Genmo" بھی بہترین آپشنز ہیں۔
ڈیزائننگ کے لیے "Canva" ایک نہایت مشہور اور استعمال میں آسان پلیٹ فارم ہے، مگر اس کے کچھ فیچرز پیڈ ورژن میں ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں "Microsoft Designer" ایک جدید اور مفت ٹول ہے جو AI کی مدد سے گرافک ڈیزائننگ کو خودکار بناتا ہے۔ اگرچہ Canva کی ٹیمپلیٹس کی تعداد زیادہ ہے، "Microsoft Designer" کا "copilot" سسٹم بہت ہی زبردست ہے اور اوہن اے آئی پر بیسڈ ہے۔
ورک فلو آٹومیشن کے لیے "Zapier" کو انٹرنیٹ کی دنیا میں مرکزی مقام حاصل ہے، مگر یہ مکمل مفت نہیں ہے۔ اس کے برعکس"Bardeen" ایک مفت اور خوبصورت متبادل ہے جو بار بار کے کاموں کو آٹومیٹک بنانے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر Chrome براؤزر استعمال کرنے والوں کے لیے۔ زیادہ پروفیشنل صارفین کے لیے "Make.com" بھی ایک مفید ٹول ہو سکتا ہے۔
یہ تمام مفت (تاہم محدود) متبادل اُن صارفین کے لیے بہترین ہیں جو کم بجٹ میں ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اگرچہ کچھ ٹولز کی کچھ لمٹس ہیں، لیکن صحیح طریقے سے استعمال کرنے پر یہ بھی شاندار نتائج دے سکتے ہیں۔
"یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔" #AI #AIkiDuniya #FreeAItTools #ProductivityTools #ArtificialIntelligence